18 فروری 2012 - 20:30

شام کے صدر بشار اسد نے چین کے نائب وزير خارجہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ شام کی جغرافیائی، سیاسی اورتاریخی اہمیت کے پیش نظر امریکہ کی سرپرستی میں بعض عرب ممالک، شام میںعدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش وکوشش کررہے ہیں۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے چین کے نائب وزير خارجہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ شام کی جغرافیائی اور سیاسی و تاریخی اہمیت کے پیش نظر امریکہ کی سرپرستی میں بعض عرب ممالک عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش وکوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام دشمن طاقتیں شام کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں جن میں امریکہ کی سرپرستی میں بعض عرب ممالک پیش پیش ہیں جن کے ہاں جمہوریت اور اصلاحات کا کوئي نام و نشان نہیں ۔

اس ملاقات میں چین کے نائب وزير خارجہ میں شام میں جاری اصلاحات اور ریفینڈم کی مکمل حمایت کی اور شام میں بعض سرگرم دہشت گردوں پر زوردیا کہ وہ شام کے قومی دھارے میں شامل ہوجائیں اور امریکہ کے فریب میں نہ آئیں۔
........ 
/169